Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

بلوچ خواتین کو مسلسل جبری گمشدگیوں کا نشانہ بنا کر جبری بیانات درج کروانا بلوچستان میں ریاستی بیانیے کے شکست کی علامت ہے

بلوچ یکجہتی کمیٹی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگ آباد کرکی کیچ میں ریاستی فورسز نے 28 جولائی 2026 کو عارف عیسیٰ کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مار کر وہاں موجود شہناز بلوچ، شہراناز عارف، عارف عیسیٰ، شہناز کی ماں، دو بہن، چاچی اور بھائی نسیم بلوچ کو جبری طور پر اپنے ساتھ لے گئے بعد ازاں باقی افراد کو رہا کیا گیا لیکن عارف عیسیٰ، شہناز اور شہراناز کو جبری گمشدہ رکھا گیا۔

اس سے قبل 18 جون 2026 کو بھی شہناز کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا، جہاں شہناز اور شہراناز کو ایک ماہ تک حراست میں رکھا گیا اور بعد ازاں رہا کیا گیا۔ اور اس سے پہلے ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والے ڈیتھ اسکواڈ نے شہناز کے شوہر آصف بلوچ کو 8 مارچ 2026 کو قتل کیا تھا۔

اب ایک ماہ سے زائد جبری گمشدگی کے بعد شہراناز اور شہناز بلوچ کو حکومت بلوچستان کے اہلکاروں کے ساتھ فرضی ناموں کے ساتھ جبری پریس کانفرنس کرا کر ریاستی بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔ بلوچ خواتین کو جبری طور پر گمشدہ کرنے کے بعد جبری پریس کانفرنس کروانا نہ صرف ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ کئی دہائیوں سے مسلط کیے گئے ریاستی بیانیے کی کمزوری اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اختیار کیے جانے والے جابرانہ طریقوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے جبری گمشدہ کیے گئے افراد کے کیسز رجسٹر کروائیں تاکہ ریاستی اداروں کا جبر عیاں ہوتا رہے۔ اگر ہم خاموش رہے اور اپنے پیاروں کے کیسز رجسٹر نا کرائے تو ریاست جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کو زبردستی پریس کانفرنسوں میں پیش کر کے بلوچستان میں جاری جبر کو اپنے ریاستی بیانیے کے طور پر پیش کرتی رہے گی، اور نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرتی رہے گی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ قوم اور پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام سے اپیل کرتی ہے کہ مین اسٹریم میڈیا پر بلوچستان سے متعلق نشر ہونے والی خبروں پر یقین کرنے سے پہلے خود حقائق کی جانچ کریں۔ بلوچستان میں ہر روز ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو جواز فراہم کرنے کے لیے جبری پریس کانفرنس کروا کر جھوٹا بیانیہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ عوام سچ اور پروپیگنڈے میں فرق کریں اور حقائق کو خود جاننے کی کوشش کریں۔

بلوچ خواتین کو مسلسل جبری گمشدگیوں کا نشانہ بنا کر جبری بیانات درج کروانا بلوچستان میں ریاستی بیانیے کے شکست کی علامت ہے
What's your reaction?
0Smile0Angry0LOL0Sad0Love