بلوچ یکجہتی کمیٹی
آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے بی وائی سی کے زیرِ حراست رہنماؤں کی ضمانت سے متعلق دائر تین درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کیا، جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور شاہ جی صبغت اللہ بلوچ کو سنائی گئی عمر قید کی سزاؤں کے خلاف دائر سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
بی وائی سی رہنماؤں کے کیسز میں اے ٹی سی کورٹ نے پہلے ہی فیس لیس ٹرائل کے ذریعے انصاف کو ہر صورت مسخ کیا۔ ضمانتوں کے اپلیکیشن جھٹلائے، بغیر کوئی ثبوت ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر کئی مقدمات فیس لیس کورٹ کی ذریعے زیرِ سماعت ہے۔ اب یہ انصاف کے حق سے جھٹلائے گئے کیسز ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی عدالتی کارروائیاں آئین، قانون اور انصاف کے اصولوں کے مطابق مکمل غیر جانبداری کے ساتھ آگے بڑھیں گی، ہم ہائی کورٹ سے متوقع ہے کہ وہ جلد ہی عمر قید کے اس غیر قانونی فیصلے کو منسوخ کر کے انصاف کو قائم کریں گی اور سپریم کورٹ سے یہی توقع کرتے ہیں وہ ضمانتوں کے آئینی حق کا احترام کرتے ہوئے جلد رہنماؤں کی زیرِ سماعت ضمانت کی اپیلیں منظور کریں گی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی ہر فورم پر اپنی جمہوری و آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہمارے جدوجہد کا مقصد انصاف کو بطورِ مادی شے ڈھونڈنا نہیں بلکہ اپنے عمل کے ذریعے ہر اس ادارے کو عیاں بھی کرنا ہے جو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ آج عدالتی غیر منصفانہ فیصلے صرف اس لیے نہیں کہ وہ بی وائی سی سے اختلاف رکھتے ہیں بلکہ اس لیے ہیں کہ وہ عام عوام کے لیے بھی غیر منصف ہے، یہ انصاف سے نفی کرتے کرتے اب خود انصاف کے طلبگار ہو چکے ہیں، نا یہاں آئین کے ساتھ انصاف ہو پا رہا ہے نا میرٹ کے ساتھ۔
بی وائی سی اپنے جمہوری جدوجہد کو انصاف کے حصول تک برقرار رکھنے کا عزم کر چکی ہے، اور ہم عدالتوں میں بیٹھے ججوں کو بھی یہی کہتے ہے کہ بی وائی سی کی جدوجہد نسلوں کے لیے ہے۔ ان رہنماؤں کو سزا دیکر آپ اپنے نسلوں کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔ انصاف کے حصول میں آپ صحیح فیصلہ کر کے نسلوں کے اس جدوجہد کو توانا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
