بلوچ یکجہتی کمیٹی
آج بلوچستان کے شہر کوئٹہ، سریاب روڈ، برما ہوٹل کے مقام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے اہلِ خانہ کی جانب سے عدالت کے اس فیصلے کے خلاف پُرامن احتجاج ریکارڈ کیا گیا، جس میں بی وائی سی کی قیادت کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھاری تعداد میں پولیس نفری تعینات کی گئی، جس دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس اقدام کے ردِعمل میں پُرامن احتجاج کو کوئٹہ کے مختلف مقامات پر دھرنوں کی صورت میں توسیع دیا گیا۔
بعد ازاں گرفتار کیے گئے چند مظاہرین کو رہا کر دیا گیا، تاہم کچھ راہگیروں کو بھی پولیس نے حراست میں لیا گیا تھا جو اب بھی بغیر کسی جرم کے قید ہے جنہیں کل رہا کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ بلوچستان میں موجودہ انتظامی نظام کو عملی طور پر عسکری طرزِ انتظام میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک پُرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بھی برداشت نہیں کیا جا رہا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ انسانی حقوق، انصاف اور جبر کے خلاف اپنی پُرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہم تنظیم کے رہنماؤں کے خلاف جاری فیس لیس ٹرائل کے خاتمے اور غیر منصفانہ سزا کے مؤثری تک مسلسل آواز بلند کرتے رہینگے۔ تمام شہریوں، سیاسی و سماجی قوتوں، وکلا، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں بنیادی حقوق کی پامالیوں اور پُرامن سیاسی سرگرمیوں پر عائد قدغنوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔
