Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

جھوٹے کیسز میں نامزد معزز بلوچ شہریوں کو قانون کی مکمل پاسداری کے باوجود ایک ایک کر کے جبری گمشدگی کا نشانہ بنانا ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی

18 مارچ سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن کے بعد سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کر کے درجنوں مقدمات درج کیے گئے، جن میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر کئی افراد کے نام شامل ہیں۔ دوران احتجاج لوگوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں مختلف ایف آئی آرز میں نامزد کیا گیا جن میں سے کچھ کو بعد ازاں ضمانت پر رہا کیا گیا، جو مسلسل جیل ٹرائل میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

اس کے باوجود، اب تک کم از کم دو افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے معراج، جو کلی شیکار کا رہائشی ہے، کو کوئٹہ سے جبری گمشدہ کیا گیا، جبکہ وہ مسلسل عدالت میں پیش ہو رہا تھا۔ اسی طرح دو روز قبل عبدالغفار کیازئی کو بھی جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا، جو انہی کیسز میں پیشیوں پر جا رہا تھا۔ یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔ ایسے افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنانا جو خود کو قانون کے حوالے کر چکے ہیں اور عدالتی کارروائیوں میں پیش ہو رہے ہیں، ریاست کے ازخود اپنے عدالتوں کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔

مزید برآں، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر اراکین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ متعدد افراد کو فورتھ شیڈول، پیکا اور دیگر قوانین کے تحت ان کے نقل و عمل محدود کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جبکہ بعض کارکنان کے اہل خانہ کو حراست میں لے کر انہیں دباؤ میں لایا جا رہا ہے تاکہ وہ تنظیم سے علیحدگی اختیار کریں یا جبری بیانات دیں۔

اس کے علاوہ، ان مقدمات میں دفاع کرنے والے وکلا کو بھی مسلسل ہراسانی اور دباؤ کا سامنا ہے۔ حالیہ عدالتی پیشیوں کے دوران وکلا اور ان کے ساتھیوں کو ہراساں کیا گیا، ان کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، اور انہیں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

کل تنظیم کے رہنماؤں نے ہدہ جیل میں جیل ٹرائل کے دوران اس امر کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے پیشی سے بائیکاٹ کیا، اور جج کی سامنے یہ واضح کیا کہ قانونی طور پر ضمانت پر ہونے کے باوجود معراج اور عبدالغفار کے جبری گمشدگی آپکے لیے باعث شرمندگی ہونی چاہیے، اور یہ آپکی ذمہ داری ہے کہ آپ جبری گمشدگیوں میں ملوث فوج اور خفیہ اداروں کے خلاف ایکشن لے۔

جبری گمشدگیوں اور بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کا جدوجہد ہر صورت جاری رہے گا۔ اس جدوجہد سے ہمیں روکنے کے لیے ریاست کا ہر حربہ گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ ناکام ہوتا رہے گا، بلوچ یکجہتی کمیٹی اس جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھے گی اور جب تک جبر کے قوانین تبدیل نہیں ہوتے ہم کسی صورت خاموش نہیں ہونگے۔

جھوٹے کیسز میں نامزد معزز بلوچ شہریوں کو قانون کی مکمل پاسداری کے باوجود ایک ایک کر کے جبری گمشدگی کا نشانہ بنانا ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے۔
What's your reaction?
0Smile0Angry0LOL0Sad0Love